پی پی 38 سیالکوٹ: ووٹوں کی گنتی جاری:پی ٹی آئی امیدوار4200 کی لیڈ کے ساتھ جیت کےقریب

0
29

سیالکوٹ:پی پی 38 سیالکوٹ: ووٹوں کی گنتی جاری، پی ٹی آئی امیدوار کو برتری حاصل:ن لیگی الزامات پراترآئے، ادھر ابھی تک 108 پولنگ اسٹیشنز سے ملنے والی رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار4200 کی لیڈ کے ساتھ جیت کےقریب پہنچ چکے ہیں‌

مبلی کے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہےحلقے میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

ووٹنگ سے قبل بارش کے باعث بعض مقامات پر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پولنگ کا عمل متاثر بھی ہوا۔پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور108 پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہوچکے ہیں‌

پی پی 38 کے 165 میں سے108 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے احسن سلیم بریار21396 ووٹوں سے آگے جبکہ ن لیگ کے طارق سبحانی کو 17232 ووٹ ملے۔

خیال رہےکہ حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 ہے اور 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔

یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔جو اب پی ٹی آئی کے حق میں آتی ہوئی نظرآرہی ہے

Leave a reply