پی پی 84: 180/229 پولنگ اسٹیشنزکی گنتی مکمل ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو برتری

0
36

خوشاب: :پی پی 84: 180/229 پولنگ اسٹیشنزکی گنتی مکمل ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو برتری ،اطلاعات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو دیگر کے مقابلے میں ابھی تک برتری حاصل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے معظم شیر اور پی ٹی آئی کے علی حسنین میدان میں اترے ہیں۔

پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن میں اب تک 180 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آ چکے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار معظم شیر کلو 55923 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے علی حسین 48734 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کی صورتحال سنبھالنے کیلئے 2 ہزار 880 پولیس اہلکار اور رینجرز کے 600 جوان سیکیورٹی پر مامور کئے گئے تھے۔

حلقے میں 229 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ حلقے میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے۔ یاد رہے یہ سیٹ ن لیگ کے وارث کلو کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی

Leave a reply