پی پی کے جلسے نہیں خاندانی مافیا کی لانچنگ سرمنی ہوتی ہے، حلیم عادل شیخ

0
30

پوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی پی کے جلسے نہیں خاندانی مافیا کی لانچنگ سرمنی ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پی پی کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی پی کے جلسے نہیں خاندانی مافیا کی لانچنگ سرمنی ہوتی ہے، کراچی کی عوام نے جعلی وصیت پارٹی کو ہمیشہ کی طرح رد کردیا، شہید بھٹو کے نام کے علاوہ پی پی کے پاس کوئی کارکردگی نہیں، کرپٹ سورمے اکٹھے ہوکر تیرا غم میرا غم قصیدہ پڑھ رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ دو سو روپے دے کر سندھ بھر سے سرکاری ملازمین کو جمع کیا گیا، جعلی چیئرمین نوحہ بھٹو کے نواسے سے شروع ہوکر عمران خان تک ختم ہوتا ہے، فرزند زرداری سندھ کی عوام کو 13 سالہ کارکردگی بھی بتائیں، بلاول بتائیں سندھ کے 8900 ارب کس کے اکاؤنٹ میں گئے؟

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹ، جعلی وصیت اور جعلی پرچی سے لے کر جعلی جلسے پی پی کی حقیقت ہے، سندھ کی عوام ٹھگس آف جیالاز کو پہچان چکی ہے، سندھ کی عوام کا پیسہ ڈکار کر جلسے کرنے والے عوام کو مہنگائی پر بھاشن دے رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں موجود استحصالی نظام اور موروثی سیاست دفن کرنے جارہے ہیں، سندھ کی باشعور عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔

Leave a reply