پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشنز سے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے پر ہمارے ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کے حلقہ 30سے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ ضرار خان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل اے نو پولنگ سٹیشن 18سے دو پولنگ ایجنٹس لاپتہ ہوگئے ہیں ، پیپلز پارٹی نے تحریری طور پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگا ہ کردیا ہے۔
علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خونی دھاندلی کرنا چاہتی ہے،انہیں روکا نہ گیا تو یہ خون کی نہریں بہادیں گے،ایک وزیر نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کرکے مہم چلائی۔
شیری رحمان نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضع فرق ہےفوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہےجبکہ وہی پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے-
شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہےپاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرادی ہیں الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے-
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کشمیر انتخابات میں دھاندلی کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہونگے دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں-