پی پی ایم این اے رمیش لال نثار کھوڑو پر جو پیسے لٹا رہے وہ عوام کے پیسے تو نہیں، سینتھیا

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے، ابھی حالیہ ٹویٹ میں پی پی رہنما ؤں کے حوالہ سے سینتھیا نے کہا ہے کہ پی پی ایم این اے رمیش لال نثار کھوڑو پر جو پیسے لٹا رہے وہ عوام کے پیسے تو نہیں،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینتھیا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نثار کھوڑو اور رمیش لال ایک نجی تقریب میں ایک ڈانسر خاتون پر پیسے ڈال رہے ہیں،

سینتھیا نے پیغام میں لکھا کہ ایم این اے رمیش لال سینئر وزیر پی پی پی نثار کھوڑو جو ڈانسر پر پیسے لٹا رہے ہیں وہ سندھ کے غریب عوام کے پیسے تو نہیں ؟

سینتھیا کا مزید کہنا تھا کہ منتخب سیاستدان عوام کے جواب دہ ہوتے ہیں اور کیا کوئی اپنے حلقے سے ایماندار ہوسکتا ہے اگر وہ غریب لوگوں کا پیسہ اس طرح پھینک دے.

سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

قبل ازیں پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف توہین آمیز اور بہتان پر مبنی ٹویٹس کرنے پر دائر کی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شکیل عباسی کی طرف سے درج کرائی اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون جو ٹوئٹر ہر سنتھیا ڈی رچی کے نام سے جانی جاتی ہیں، انھوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بینظیر بھٹو کے بارے میں انتہائی توہین آمیز اور بیہودہ تبصرے پوسٹ کیے ہیں

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے جھوٹے، بے بنیاد، بدنامی اور بہتان پر مبنی ٹویٹس سے پاکستان میں بینظیر بھٹو کے چاہنے والوں کو بہت دکھ اور تکلیف پہنچی ہے۔ انھوں نے ایف آئی اے سے سنتھیا رچی کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس مسئلہ کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سنتھیا نے گذشتہ 48 گھنٹوں سے پاکستان میں اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کی وائرل ویڈیوز پر اپنا تبصرہ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اس سے انھیں وہ کہانیاں یاد آ رہی ہیں کہ بی بی (بینظیر) اس وقت کیا کرتی تھیں جب ان کے شوہر انھیں دھوکہ دیتے تھے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ بینظیر اپنے گارڈز کے ذریعے ایسی خواتین "جن کے زرداری صاحب سے مبینہ تعلقات ہوتے” کی عصمت دری کرواتی تھیں۔

اپنی ٹویٹ میں سنتھیا کا مزید کہنا تھا کہ خواتین عصمت دری کے ایسے کلچر کی مخالفت کیوں نہیں کرتیں؟ کیوں کبھی مردوں کو جوابدہ نہیں کیا جاتا؟ انصاف کا نظام کہاں ہے

سنتھیا کی ٹویٹ کے بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ایف آئی اے میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے

a href=”https://baaghitv.com/in-the-ppp-ruled-sindh-province-people-are-committing-suicide-out-of-poverty/”>پی پی کے زیر انتظام صوبہ سندھ میں لوگ غربت سے تنگ خود کشیاں کر رہے ، میری بجائے اپنے صوبے پر توجہ دیں ، سینتھیا

 

سنتھیا کے خلاف ایکشن کب ہوگا؟ وہ کیوں اور کس حیثیت میں پاکستان رہائش پذیر ہے؟ سینیٹر سحر کامران

اپنے خلاف ایف آئی اے کو دی گئی درخواست پر ردِعمل دیتے ہوئے سنتھیا نے ٹویٹر پر کہا کہ برائے مہربانی پی پی پی کے نام نہاد جمہوریت پسند لوگوں کی طرف سے مجھے دی جانی والی موت کی دھمکیوں پر بھی کارروائی کی جائے

 

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

Leave a reply