پاک سر زمین پارٹی کے چئرمین مسطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جب وزیراعلیٰ کا ٹینیور ختم ہو تو سندھ میں الیکشن نہ کروائے جائیں بلکہ نان ایلیکٹڈ ایڈمینسٹیٹر لگا دیا جائے، اگر یہی روایات رکھنی ہیں تو جب وزیراعظم کا ٹینیور ختم ہوتو کوئی بھی وجہ بتا کر، کوئی بھی بہانہ لگا کر پاکستان چلانے کیلئے نان ایلیکٹڈ ایڈمینسٹیٹر لگا دیا جائے، اگر یہ قانون کراچی اور حیدرآباد پر لاگو کیا جانا ہے تو پورے پاکستان میں لاگو ہوجانا چاہیے، سندھ میں لگانا جائز بھی ہوگا، وزیراعلیٰ نے جو ظلم کیا ہے ایڈینیسٹریٹر لگانا بنتا ہے، کل کوئی آئے کہ پاکستان میں الیکشن نہیں ہونگے، پاکستان کے حالات خراب ہیں، سینسسز کے مسائل ہیں، ہم ظلم پر خاموش نہیں بیٹھے گیں، ایڈمینیسٹریٹر لگانا اس شہر کو بے قبضہ کرنے کے مترادف ہے، پی پی کو پتہ ہے کہ تیرہ سال میں اس نے جو ظلم کیا پے، اس نے کراچی دشمنی کی ہے، اس کے بعد وہ کراچی سے جیت نہیں سکتے ہیں.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved