بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا عوام کا مقبول نعرہ بن چکا ہے۔پی پی کے رہنماؤں کا اظہار خیال
انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی میں بھی بڑی پارٹی بن کر سامنے آ رہی ہے ‘ سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پی پی نے 1970 کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی 15 نشستوں میں سے 9 نشستیں جیتی تھیں ‘اور کراچی کے شہریوں نے اپنے دوست اور دشمن کو پہچان لیا ہے ‘ سینیٹر وقار مہدی نے مزید کہا کہ ہر انتخابات میں پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنائے جاتے ہیں ‘ پیپلزپارٹی کے مخالفین اس مرتبہ پھر بدترین شکست سے دوچار ہونگے۔ 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز پیپلزپارٹی کے مخألفین کو دھول چٹائیں گے ‘ سینیٹر وقار مہدی نے بتایا کہ بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا عوام کا مقبول نعرہ بن چکا ہے۔ ملک کے ہر گلی، محلے میں وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری کے نعرے لگ رہے ہیں۔
انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی میں بھی بڑی پارٹی بن کر سامنے آ رہی ہے ' سینیٹر وقار مہدی
1970 کے انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی 15 نشستوں میں سے 9 نشستیں جیتی تھیں 'سینیٹر وقار مہدی
کراچی کے شہریوں نے اپنے دوست اور دشمن کو پہچان لیا ہے ' سینیٹر وقار مہدی
ہر انتخابات میں… pic.twitter.com/BZ9jzrlWaS
— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) December 17, 2023
پی پی کے سینٹر نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔ وفاق کی علامت صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ اور کسی کو متفقہ اٹھارویں ترمیم کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔ سینیٹر وقار مہدی نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد نواز شریف کا مجھے کیوں نکالا کے بعد مجھے کیوں بلایا کا بیانیہ آئے گا .
دوسری جانب پی پی کے رہنما نئیر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی قومی عوامی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں عوامی عدالت سے سرخرو ہوگی ،ساحل و وسائل پر حق حاکمیت حق ملکیت دینے والی جماعت پیپلز پارٹی پارلیمان میں اکثریتی جماعت ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کے نظریہ منشور پروگرام پی پابند اور کاربند پارٹی ہے اور عوامی جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کا بیانیہ ووٹ کی طاقت سے عوام میں سے عوام کی حکومت ہے ،نیر بخاری نے مزید کہا کہ مزدور محنت کش کسان کاشتکار دوست انتخابی منشور کا جلد اعلان کیا جائے گا
پاکستان پیپلز پارٹی آئینی قومی عوامی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں عوامی عدالت سے سرخرو ہوگی
نیر بخاری
بلاول آئے گا روزگار لائے گا
عوامی نعرہ ہے
نیر بخاری
ساحل و وسائل پر حق حاکمیت حق ملکیت دینے والی جماعت پیپلز پارثی پارلیمان میں اکثریتی جماعت ہوگی
نیر بخاری… pic.twitter.com/Du1fGviui8— Pakistan Peoples Party – PPP (@PPP_Org) December 17, 2023
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ادوار میں روزگار کے زریعے لاکھوں گھروں کے چولہے جلائے جاتے ہیں اور روزگار سے محروم کیے گئے ہزاروں بحال کردہ ملازمین بلاول بھٹو زرداری کے تیر بردار امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے پی پی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے والی مائیں بہنیں بلاول بھٹو زرداری کے نشان تیر پر مہر لگا ئیں گے ووٹرز عوامی جماعت عوامی قیادت اور عوامی خدمات اور عوامی فلاحی منصوبوں کے پروگرام رکھنے والی جماعت کو فتح یاب کرینگے پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت کیلئے لیول پلینگ فیلڈ چاہتی ہے اور پی پی کے آنے سے معاشی استحکام سیاسی استحکام سے آئے گا.