fbpx

پی پی رہنما کا بیرون ملک جانے کے لئے عدالت سے رجوع

پی پی رہنما کا بیرون ملک جانے کے لئے عدالت سے رجوع

سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بیرون ملک جانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سندھ ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے 30جولائی کو نیب سے جواب طلب کر لیا عدالت نے شرجیل میمن کے وکیل کو درخواست کی کاپی نیب پراسیکیوٹر کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،شرجیل میمن نے دائر درخواست میں کہا کہ شرجیل میمن کو 15 اگست کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے،

نیب طلبی پر پی پی رہنما ضمانت کروانے عدالت پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

قبل ازیں چند روز قبل پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن نے نیب پیشی سے قبل ضمانت کروا لی تھی،شرجیل میمن نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا شرجیل میمن نے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ کیس کے فیصلے تک ضمانت دی جائے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد شرجیل میمن کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی

شرجیل میمن کو بطور وزیر بلدیات سندھ شامل تفتیش کیا گیا ہے شرجیل میمن پر منصوبے میں رشوت اور غیر قانونی رقوم لینے کا الزام ہے نیب میں ان پر مختلف کیسز جاری ہیں اور انکا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے