پنجاب پولیس نے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر دلا دیا،قیمت کتنی؟

پنجاب پولیس کانسٹیبل شفیق احمد جیسے 1650 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔
shuhada

لاہور:پنجاب پولیس کی طرف سے اپنے شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو گھر دلا دیا-

باغی ٹی وی: ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل شفیق احمد کے اہل خانہ کو پنجاب پولیس کی طرف سے ان کی پسند کا ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کردیا گیا ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کو گھر دلانے کیلئے فنڈز جاری کئے۔

ترجمان کے مطابق کانسٹیبل شفیق احمد نے رواں سال جون میں ڈاکوؤں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا تھا، شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق رفیع قمر روڈ بہاولپور میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا، ان کے لواحقین میں اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل شفیق احمد شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ شفیق احمد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، پنجاب پولیس کانسٹیبل شفیق احمد جیسے 1650 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

Comments are closed.