پی پی 32 گجرات،پرویز الہیٰ پھر بنیں گے امیدوار

ایف آئی اے میں پرویز الہی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کا معاملہ، سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لا کر سپیشل سنٹرل کورٹ میں پیش کیا گیا ،عدالت میں پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کی حاضری مکمل کی گئی ،عدالت میں پرویز الٰہی کی بیگم قیصرہ الٰہی اور پرویز الٰہی کی بہن سمیرا الٰہی سے ملاقات کرائی گئی ،قیصرہ الٰہی اور سمیرا الٰہی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچی تھیں ،پرویز الٰہی نے عدالت میں پی پی 32 گجرات سے ضمنی الیکشن کے کاغزات نامزدگی پر دستخط اور انگوٹھا لگایا ،فیملی اور وکلاء نے ضمنی الیکشن کے کاغزات نامزدگی پر دستخط کرائے، عدالت نے پرویز الٰہی کو کاغزات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دے دی،عدالت نے مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی ،سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج شیخ تنویر احمد نے کیس پر سماعت کی

ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کی جائیداد کیس سے منسلک کرنے کی درخواست دائر کر دی ، شریک ملزم جبران کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ پیش کی گئی، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی ، عدالت نے اس کیس میں مونس الہی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے،ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے

یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

حالات اس نہج پر آ چکے ہیں کہ لوگ انصاف کیلئے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی طرف دیکھ رہے ہیں،پرویز الہیٰ
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے ایف آئی اے عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی غیر آئینی ہے،پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈال کر عوام سے جو دھوکہ ہوا اس کے نتائج انہی ٹک ٹاک حکمرانوں کی صورت میں نکلنے تھے،عوام جو پہلے ہی پسی ہوئی ہے اس کی عزت نفس کو مزید مجروح کیا جا رہا ہے،لاڈلے رشتہ دار حکمران رات کو فون پر اپنے اپنے ڈرامے فخر سے گنواتے ہیں،انشاء اللہ فارم 45 ہی ان جعلی حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنیں گے،ووٹ چوروں کو وفاقی اور صوبائی کابینہ میں شامل کر کے عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کی جا رہی ہے،زمین پر فرعون بن کر بیٹھنے والے اللہ کی پکڑ سے ڈریں،ن لیگ مفاہمت نہیں انتقام کی سیاست کر رہی ہے،ملکی تاریخ میں کبھی جیلوں میں اتنے سیاسی قیدی نہیں دیکھے جتنے آج ہیں،ایک جماعت کی سیٹیں اس کی مخالف جماعتوں کی جھولی میں ڈال کر الیکشن کمیشن نے دنیا کی سیاسی تاریخ میں بدترین مثال قائم کی ہے،کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف اس حد تک جا سکتا ہے،حالات اس نہج پر آ چکے ہیں کہ لوگ انصاف کیلئے اللہ اور اس کے رسولﷺ کی طرف دیکھ رہے ہیں،تحریک انصاف اپنے مینڈیٹ کی واپسی تک ملک گیر احتجاج جاری رکھے گی،انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تمام اپوزیشن پارٹیاں بہت جلد ایک پلیٹ فارم پر نظر آئیں گی،

Comments are closed.