پاپا جونز پیزا ہٹ میں دھماکہ ،خاتون سمیت تین افراد زخمی

0
20

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے

تھانہ چوہنگ کے علاقےمیں سلنڈر دھماکہ ہوا،کنال لنک روڈ پر میٹرو کیش اینڈ کیری کے قریب پاپا جونز پیزا ہٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ریسکیو کی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا، سلنڈر دھماکے سے پیزا شاپ میں آگ لگ گئی تھی، فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کی آگ بجھائی

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ۔ ماہم اعجاز ٹھوکر نیاز بیگ ،۔ ہارون سکنہ چونگی امر سدھو ، کاشف سکنہ ویلنشیاء ٹاون شامل ہیں، پولیس نے بھی دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ سلنڈر دھماکہ تھا

Leave a reply