کراچی:پی ڈی ایم کے جلسے میں بدنظمی، پیپلزپارٹی کی جیالیاں اورمریم کے جیالےآپس میں لڑتے رہے :خواتین کے انکلوژرمیں جاگُھسے

0
31

کراچی:کراچی، پی ڈی ایم کے جلسے میں بدنظمی، پیپلزپارٹی کی جیالیاں اورمریم کے جیالے آپس میں لڑپڑے،اطلاعات کے مطابق آج کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بڑی بدانتظامی کی خبریں گردش کررہی ہیں ،ادھراطلاعات کے مطابق اس جلسے میں بلاول کی جیالیاں اورمریم کے جیالے آپس میں ہی لڑتے رہے

ادھرذرائع کا کہنا ہےکہ اس دوران پی ڈی ایم کے باغ جناح جلسے میں کارکنان آپے سے باہر ہوگئے، قیادت کے اسٹیج پر پہنچتے ہی مرد کارکنان خواتین انگلوژر میں باڑ پھلانگ کر گھس گئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت مخالف جلسہ کررہی ہے، جلسہ گاہ میں قیادت کے پہنچتے ہی صورت حال بہت خراب ہوگئی ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس دوران جب مریم نوازپنڈال کے قریب پہنچیں تو مریم کے جیالےباڑ پھلانگتے ہوئے خواتین انگلوژر میں گھس گئے۔

اس سے قبل باغ جناح میں جگہ خالی رہ جانے پر پیپلزپارٹی کی جیالیاں آپس میں ہی لڑ پڑیں، جیالیاں ایک دوسرے پر جملے کستی رہیں، کارکنان نے معاملہ حل کروانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج مسلم لیگ ن کے کارکنان کے درمیان مزار قائد کے مرکزی گیٹ پر جھگڑا ہوا، ایک کارکن موبائل فون سے فوٹیج بنا رہا تھا، دوسرے کارکن کا دھکا لگنے سے موبائل فون گر گیا جس پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کا تقدس پامال کرتے ہوئے سیاسی نعرے لگوائے تھے۔مریم نواز کی حاضری کے موقع پر انتظامیہ نے 6 گاڑیوں کو مزار کے اندر جانے کی اجازت دی تھی، کارکنان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے مزار کے اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی بمشکل مزار کا گیٹ بند کرنے میں کامیاب ہوا۔

Leave a reply