پیپلز پارٹی سی ای سی کا ہائبرڈ اجلاس،آصف زرداری سمیت اہم رہنما شریک

پیپلز پارٹی سی ای سی کا ہائبرڈ اجلاس،آصف زرداری سمیت اہم رہنما شریک

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سی ای سی کا ہائبرڈ اجلاس ہوا

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بنفس نفیس اجلاس میں موجود تھے،پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی بنفس نفیس شریک تھیں،

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان پیپلزپارٹی کے سی ای سی کے اراکین کی جانب سے خطے کی تبدیل ہوتی صورت حال کے ملک کے مستقبل پر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی،

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شیری رحمان، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، راجہ پرویز اشرف، سید قائم علی شاہ، حناربانی کھر اور سید مراد علی شاہ شریک تھے شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، سلیم مانڈوی والا، نوید قمر، رضا ربانی، تاج حیدر، رحمان ملک، جام مہتاب ڈہر اور جمیل سومرو بھی پی پی پی سی ای سی کے اجلاس میں موجود تھے مخدوم سید احمد محمود، نثار کھوڑو، چوہدری لطیف اکبر، نجم الدین خان، امجد ایڈووکیٹ، میر چنگیز جمالی، روزی خان کاکڑ اور سعید غنی بھی پی پی پی سی ای سی کے اجلاس میں شریک تھے

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں نواب یوسف تالپور، لطیف کھوسہ، منظور وسان، اعجاز جاکھرانی، نفیسہ شاہ، رخسانہ بنگش اور قاسم ضیا بھی موجود تھے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں لطیف انصاری، عامر فدا پراچہ، اورنگزیب برکی، اعظم آفریدی اور بیلم حسنین شریک تھے چوہدری ذکا اشرف، غلام فرید کھٹیانہ، ہمایون خان، ہری رام کشوری لعل، اسلام الدین شیخ، مسعود کوثر اور میر باز محمد کھیتران بھی پی پی پی سی ای سی کے اجلاس میں موجود تھے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رحیم داد خان، صابر بلوچ، ثمینہ خالد گھرکی، اخوندزادہ چٹان اور تسنیم قریشی شریک تھے

Comments are closed.