پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ملتوی:کیوں ہوا:زرداری نے ن لیگ کوختم کرنےکامنصوبہ بھی بنالیا

0
27

اسلام آباد:پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ملتوی:کیوں ہوا:زرداری نے ن لیگ کوختم کرنےکامنصوبہ بھی بنالیا،اطلاعات کےمطابق پیپلزپارٹی نے اپنی مرکزی مجلس عاملہ کااہم اجلاس ملتوی کردیا۔

اجلاس کیوں ملتوی کیا اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ اجلاس سینیٹ کا اجلاس طلب کیے جانے کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

اس اہم اجلاس کے حوالے سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ استعفوں اور دیگر امور پر سی ای سی میں ہی غور کیا جائےگا،غلط بیان بازی اپوزیشن کے فائدے میں نہیں، ن لیگ کے لیے یہی تجویز ہےکہ حوصلے اور برداشت کے ساتھ سیاست کریں ۔

ان کا کہنا ہے کہ گیلانی کی کامیابی وزیراعطم کے ساتھ ن لیگ کے بھی کچھ دوستوں کو ہضم نہیں ہوئی ،ہر موقع پر آر یا پار کی سیاست نہیں کرنی چاہیے ، امید ہےکہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کریں گے ۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اپنی کوئی سیاست نہیں اورنہ ہی آج تک ن لیگ نے قومی مفاد کے لیے سیاست کی

آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ن لیگ کی سیاست فوج ، اداروں اورریاست کے خلاف ہے اوریہ کبھی بھی اپنی غلطی سے تائب ہوکرملکی مفاد کے لیے تیارنہیں ہوں گے

آصف علی زرداری نے کہا کہ ن لیگ بہت جلد ختم ہوجائے گی کیوں کہ جس کی نیت میں فتورہووہ حسد کی آگ میں خود ہی جل کربھسم ہوجاتے ہیں

Leave a reply