چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام

0
25

کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام ،اطلاعات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو اس بات پر فخر ہے کہ عظیم خاتون نے اس کی قیادت کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا بے نظیر بھٹو نے دنیا میں خواتین کی بہادری متعارف کرائی، پاکستان میں ایسے ماحول کی ضرورت ہے جہاں خواتین کو عدم تحفظ کا احساس نہ ہو۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد خواتین میں اعتماد پیدا کرنا تھا، پیپلز پارٹی نے دوران اقتدار ہر شعبے میں خواتین کی نمائندگی یقینی بنائی۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی کی، اعلیٰ عدالتوں میں خواتین جج کی تعیناتی، وومن بینک، وومن پولیس پی پی ہی کا کارنامہ ہے۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں انٹرنیشنل وومنز ڈے منایا جا رہا ہے، رواں برس اس کے لیے جس تھیم کا انتخاب کیا گیا ہے، اس کا تعلق ’چیلنج‘ قبول کرنے سے ہے، وومنز ڈے کی ویب سائٹ پر خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیلنج سے بھری دنیا دراصل ایک انتباہی دنیا ہے، اور چیلنج سے تبدیلی آتی ہے، اس لیے آئیں اور چیلنج کو قبول کریں۔

اس دن کو عورتوں کے سماجی، ثقافتی اور سیاسی کارناموں کی یاددہانی کے لیے عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

Leave a reply