پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بنی تو استعفیٰ دے دوں گا، شاہد خاقان عباسی

0
42

پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بنی تو استعفیٰ دے دوں گا، شاہد خاقان عباسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بے بنیاد الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں کررہی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمیتں بڑھانے کا ذمہ دار کون ،آج تک پتہ نہیں چلا،کمیشن ،انکوائریاں اور تحقیقات کے باوجود چینی 110روپے مل رہی ہے،نیب نے جتنا پاکستان کا نقصان کیا شاید ہی کسی ادارے نے کیا ہو،تیسرے سال بھی نیب گردی جاری ہے کابینہ مرضی جوفیصلے کرتی رہے افسران عمل نہیں کرتے ،پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی ،اگر کسی نے پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے تو اعتماد بحال کرناہوگا،پی ڈی ایم کے دروازے بند ہیں ،پہلے اعتماد بحا ل کریں پھر آجائیں جو کاغذ پھاڑے تھے جوڑ کر پڑھیں اور وضاحت دیں ،

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے، اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنایا جس پر ن لیگ ناراض ہوئی، پی ڈی ایم نے نوٹس بھجوائے بلاول نے نوٹس پھاڑ دیئے بعد ازاں پی ڈی ایم سے پی پی رہنماؤں نے استعفے دے دیئے، اس تمام کے باوجود مولانا فضل الرحمان متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ ایک ماہ میں کم از کم چار بار آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے، مولانا پر امید ہیں کہ پی پی پی ڈی ایم میں آ جائے گی لیکن آج شاہد خاقان عباسی نے پی پی کے دوبارہ پی ڈی ایم میں آنے کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں

Leave a reply