پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

0
31
خاتون کو برہنہ کر کے کیا گیا ڈنڈوں سے تشدد، ویڈیو وائرل

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ایم این اے رمیش لال کے خلاف فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ میں موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر امجد خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایم این اے رمیش لال کی گاڑی مسلسل تیسری لین میں چل رہی تھی، گاڑی کو روکنے پر رمیش لال غصے میں آ گئے اور گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کر دی۔ رمیش لال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تا ہم انہیں ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا

خلاف ورزی پر گاڑی کیوں روکی۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے احتجاج کیا تھا اور رمیش لال نے موٹروے پر گاڑی سے روڈ بلاک کر دیا تھا

موٹروے ایم 3 جڑانوالہ کے قریب موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پر روکا،رمیش لال نے اپنی کار موٹروے کے عین درمیان کھڑی کر دی۔موٹروے پولیس نے اخلاقی رویہ اپنائے رکھا ،رمیش لال اپنے کارکنوں کے ساتھ موٹروے کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔موٹروے پولیس ایسا کرنے سے روکتی رہی۔ویڈیو میں موٹروے پولیس دیگر گاڑیوں کو بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

رمیش لال بی ای ڈبلیو 720 نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار تھے، ٹریفک پولیس کی جانب سے روکے جانے پر رمیش لال مشتعل ہو گئے اور اپنی گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک روک دی اور اپنا انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ رکن قومی اسمبلی کی جانب سے موٹر وے بلاک کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں موٹر وے پولیس اہل کار کو دیگر گاڑیوں کو بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اہل کاروں نے جانوں پر کھیل کر دوسری گاڑیوں کو کسی حادثے سے بچایا۔

Leave a reply