پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کا جلسہ، بلاول پہنچ گئے، پارٹی بنیاد کیوں رکھی؟ قمر زمان کائرہ کا حیرت انگیز دعویٰ

qamar zaman

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کا جلسہ، بلاول پہنچ گئے، پارٹی بنیاد کیوں رکھی؟ قمر زمان کائرہ کا حیرت انگیز دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے مظفر آباد میں پارٹی کے یوم تاسیس پر ہونے والے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 118 روز سے لوگ گھروں میں محصور ہیں،کشمیر کاز کیلیے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی،یوم تاسیس پر ہم نے یہاں سے تحریک کا آغاز کرنا ہے،

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں ،پی پی کے کارکنان کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں موجود ہے جنہوں نے بلاول زرداری کا بھرپور استقبال کیا،یونیورسٹی کالج گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی نے یوم تاسیس کے جلسے کا اہتمام کر رکھا ہے.جلسہ گاہ میں پی پی کی خواتین کارکنا ن کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، شرکاء پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت دیگر گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں.وسیع پنڈال بنایا گیا ہے اور پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے.

پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول زرداری نے پیغام میں کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بنیادی اصولوں پر عہد کو دہرائیں گے اور ملک کی نئی سمت کو متعین کریں گے۔ صرف مضبوط عوامی ایجنڈا ہی جمہوری، اقتصادی اور انتظامی  بحرانوں سے نکال سکتا ہے، دستور بندی، قانون کی بالا دستی اور جمہوریت پر سختی سے کاربند رہا جائے.

Comments are closed.