پیپلز پارٹی کا مردم شماری کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

0
25
parliment

پیپلز پارٹی نے مردم شماری کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ متنازعہ مردم شماری کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے پر شدید تشویش ہے،سندھ حکومت وفاقی حکومت کو مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے کئی بار درخواست کر چکی ہے سندھ صوبہ متنازعہ مردم شماری کے خلاف مشترکہ مفادات کونسل میں احتجاج کر چکا ہے، سندھ کی مخالفت کے باوجود متنازعہ مردم شماری کو مشترکہ مفادات کونسل نے منظور کیا،سی سی آئی کی تاریخ میں پہلی بار ایک صوبے کی مخالفت کے باوجود اسے منظور کیا گیا، شآئین کے آرٹیکل 154 کے مطابق سندھ کی مخالفت کے بعد مردم شماری کا معاملہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں جائے گا، وزیراعلی سندھ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کے لئے صدر، وزیراعظم، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ چکے ہیں، مردم شماری کے معاملے پر وفاقی حکومت کی غیر سنجیدگی وجہ سے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہو رہی،

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری پر پارلیمان کے حتمی فیصلے کہ بعد ہو سکتے ہیں پہلے نہیں، سندھ کے قانونی اور آئینی تحفظات کے باوجود صوبے پر متنازعہ مردم شماری کے نتائج مسلط کئے جا رہے، صوبوں کے جائز خدشات کو دور کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے،یہ ایک انتہائی اہم اور سنجیدہ آئینی معاملہ ہے حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ بند کرے،متنازعہ اور ناقص مردم شماری کے نتائج کے معاملہ حل کرنے کہ لئے جلد پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، ملک کے معاملات آئین کے مطابق چلے گے تحریک انصاف کی نفرت انگیز نظریے کے مطابق نہیں،

یورپی یونین میں پاکستان مخالف قرارداد،رضا ربانی نے بڑا قدم اٹھا لیا

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

مردم شماری سے متعلق سندھ کے تحفظات،رضا ربانی سینیٹ میں پھٹ پڑے

Leave a reply