پیپلز پارٹی کا کراچی میں جیالا میئر لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کا کراچی میں جیالا میئر لانےکا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جعل سازی کرکے جماعت اسلامی کے نمبر کم کردیئےگئے، جماعت اسلامی کے نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا کام ہے-

میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی وہی کام کر رہی ہے جو پیپلز پارٹی نےکیا، ہم میں تو ظرف ہےکہ ہم پی ٹی آئی کی بھی بات کر رہے ہیں، یہ نمبر تبدیل کرسکتے ہیں، تاخیر کرسکتے ہیں مگر کراچی پیپلز پارٹی کا نہیں-

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ، پیپلزپارٹی کو بھی بتایا کہ وہ کراچی نہیں جیت سکتی، کراچی کے عوام سمجھتے تھےکہ اب کراچی کے حالات بہتر ہوں گے، خود کو عوام کا چیمپئن کہنے والے اپنی جماعت میں جمہوری نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کروانےکے پیچھے صرف جماعت اسلامی تھی، اس وقت الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں کراچی کی 246 میں سے 235 پر الیکشن ہوئے جس میں سے الیکشن کمیشن نے 215بلدیاتی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کئے-

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ

پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی کے ایم سی سٹی کونسل میں 84، 84 نشستیں ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کی 40 نشستیں ہیں مسلم لیگ ن 5، جمیعت علمائے اسلام کی ایک نشست جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ اس طرح، پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کی مجموعی نشستیں 91 ہوجائیں گی۔

حیدرآباد کی یونین کمیٹیز کی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت حیدرآباد میں پہلی مرتبہ میئر پیپلزپارٹی کا آئے گا پیپلزپارٹی 92ن شستوں کے ساتھ حیدرآباد میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔

حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں 160نشستیں ہیں جن میں پی ٹی آئی 39 نشستوں پر کامیاب ہوئی تحریک لبیک نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ 13نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے-

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Comments are closed.