پی پی پی کی قیادت کی میڈیا سے گفتگو،فتح پر مسرت و اعتماد کا اظہار

0
23

پی پی پی کی قیادت کی میڈیا سے گفتگو،فتح پر مسرت و اعتماد کا اظہار

این اے249 کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی پی پہلے نمبر پر رہی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ہم شروع ہی سے جانتے تھے کہ جیت ہمارا مقدر بنے گی۔گو شروع میں ایسا لگ رہا تھا کہ ہم دوسرے نمبر پر ہیں پر ہمارے کارکنان کی محنت رنگ لے آئی۔میں نے کہیں بھی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر نے کی کوشش نہیں کی۔حالانکہ میں کر سکتا تھا۔کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔یہ صاف وشفاف الیکشن تھے جس میں ہماری جیت واضح اور یقینی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ 2023 کے عام انتخابات م میں بھی ہم کامیابی حاصل کریں گے۔انھوں نے کہا کہ جب بھی عوام نے آزادی سے ووٹ دیا جیت ہماری ہی ہوہی ہے۔ اس موقع پر قادر مندوخیل نے اپنی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام سے کیے ہوئے وعدے ضرور پورے کریںنگے۔

Leave a reply