مزید دیکھیں

مقبول

پیپلزپارٹی کو اعتمادمیں نہیں لیا گیا،شازیہ مری

پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پرپیپلزپارٹی کاردعمل سامنے آیا ہے

پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو اس فیصلے پراعتمادمیں نہیں لیا گیا،حکومت کے اس فیصلے سے متعلق پارٹی کے اندر مشاورت کریں گے،پی ٹی آئی خود کوسیاسی جماعت کہتی ہے تواسے اپنارویہ بھی سیاسی بنانا ہوگا،

حکومت سندھ کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنا مؤقف چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی قیادت میں ہونے والی میٹنگ کے بعد رکھے گی، پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما سید ناصر شاہ نے کہا کہ پی پی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں،لیکن سیاسی جماعت کو بھی سیاسی جماعت کا طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔

ہمیں کوئی عندیہ نہیں دیا گیا کہ اس طرح پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کوئی کام ہو رہا ہے،شیری رحمان
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،ہمیں کوئی عندیہ نہیں دیا گیا کہ اس طرح پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا کوئی کام ہو رہا ہے،آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق کچھ کر نہیں سکے، ہم نے ان سے کہا تھا اس طرح نہیں کیجیئے، اتحاد اس طرح نہیں چلتے، پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس کے ساتھ کھڑے ہیں، کسی چیز کو آپ روک نہیں سکتے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، جو حالات ہیں اس پر عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، اجتماعی دانش سے مستفید ہونا چاہیے، لوگوں سے پوچھنا چاہیے، ہر جماعت کو سوچنا چاہیے مسائل کیا ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل دینا چاہیے۔

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

سری لنکن کپتان مستعفی،ہمارے والے اب بھی لابنگ میں مصروف

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

کرکٹ میں سٹے بازی اور سپاٹ فکسنگ،پاک بھارت میچ میں‌کتنے کا جوا؟

لڑائی شروع،کیا ایمرجنسی لگ سکتی؟جمعہ پھر بھاری،کپتان جیت گیا

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

سپریم کورٹ کا فیصلہ، سیاسی جماعتوں کا ردعمل،پی ٹی آئی خوش،حکومتی اتحاد پریشان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan