لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے-
باغی ٹی وی : وسطی اور جنوبی پنجاب کی 14 سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا وسطی اور جنوبی پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے لاہور میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ایک ہزار کروڑ انڈین روپے معاوضہ …
فیصل آباد سے شمشیر خان وٹو، چنیوٹ سے ڈاکٹر فخر النساء، زاہد غوری،سہیل الیاس اور شیراز تارڑ جبکہ سرگودھا سے کاشف ممتاز گجر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا وہاڑی سے سابق ایم این اے آفتاب خان کھچی، شہزاد احمد خان کھچی، سابق ایم پی اے افضل خان کھچی بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پانچ مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہنے والے غلام حیدر خان کے صاحبزادے طاہر حیدر خان کچھی اور اور حافظ آباد سے مذہبی اسکالر بیرسٹر وسیم الحسن پی پی پی میں شامل ہو گئے-
لیونل میسی کو پولیس نے رہا کر دیا
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع سے سیاسی زعماء پی پی پی میں شامل
لاہور: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد وہاڑی سے ضلعی چیئرمین ممتاز خان کیچی کے صاحبزادے آفتاب خان کچھی اور شہزاد خان کچھی پی پی… pic.twitter.com/VLFhLorVYE
— PPP (@MediaCellPPP) June 10, 2023
بہاولنگر سے ق لیگ کے صاحبزادہ عابد مہاروی اور اکرم خان کانجو، لودھراں سے سابق ایم پی اے علی خان کانجو، میاں علی پیرزادہ اور محمد نوازش علی خان نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے سابق صدر بدرالاسلام وڑائچ اور کمالیہ کے سابق تحصیل ناظم ملک امجد یعقوب پی پی پی میں شامل ہوگئے-
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا-
خیبر پختونخوا شدید طوفان اور بارش سے تباہی،پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں
ان ملاقاتوں میں سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر حسین بخاری، حسن مرتضی، ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کی کارکن شاہدہ جبین سے ملاقات میں ان کے خاوند حاجی محمد علی کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی اور کہا کہ شاہدہ جبیں جمہوریت کیلئے سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کا ایک استعارہ ہیں۔