fbpx

پیپلزپارٹی معاہدہ نہیں نبھائے گی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے، وسیم اختر

پیپلزپارٹی معاہدہ نہیں نبھائے گی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے، وسیم اختر
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ہمارے کچھ خدشات تھے

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی کہ ہمیں سنا جائے، ہماری بات نہیں سنی گئی پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے ہوئے، ایک شخص جاں بحق ہوا،14جماعتیں بلدیاتی الیکشن سے خوش نہیں ہیں ،ہم حالات نہیں بگاڑنا چاہتے، کنٹرول کرنا چاہتے ہیں،میری باتوں کا نوٹس نہیں لیا گیا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت ہوگی،جس جماعت نے بھی الیکشن میں حصہ لیا کوئی مطمئن نہیں،گزشتہ روز الیکشن عملے کواغوا کیا گیا ،چیف الیکشن کمشنرہمارے تحفظات سنیں اورکوئی فیصلہ دیں،ہم نے پوری کوشش کی کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ بیٹھیں،الیکشن کے دوران کئی جگہ بدنظمی دیکھی گئی، ہم نہیں چاہتے حیدرآباداورکراچی میں بدمزگی ہو،ہم پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کوتسلیم کرتے ہیں،وہ ہمارا تسلیم کریں،نرم لہجے میں پریس کانفرنس کررہا ہوں،لڑنا نہیں چاہتے،سنجیدگی کا مظاہرہ کریں،

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اپیل ہے ہمارے ووٹ چوری نہ کیے جائیں،ووٹ سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے دیگرصوبے آگے بڑھ رہے ہیں،سندھ متاثرہورہا ہے،ہم نے سب جماعتوں سے الحاق کر کے دیکھ لیا ہے اب کیا کریں کل الیکشن میں بہت سی جگہ عملے کو اغوا کیا گیا، اگر معاہدہ نہیں نبھائیں گے تو ہم بہادر آباد کو تالہ لگائیں گے اور سڑکوں پر نکل آئیں گے، ہم اس حکومت سے بگاڑنا نہیں چاہ رہے، ہمارے ساتھ زیادتی نہ کی جائے، ہماری باتوں کا نوٹس نہیں لیا گیا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت ہوگی

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ بجٹ عوام کے لیے بنتا ہے یکطرفہ بجٹ بنایا گیا ،یہ بد نصیب کراچی ہے اور میں اس کا نمائندہ ہوں،کراچی دنیا کا پانچواں بدترین سہولتوں کا شہر قرار پایا ہے کراچی میں کوئی نیا کالج ، اسکول یاکوئی اسپتال نہیں لیاقت آباد سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیاقت آباد کے اسپتالوں کو بھی اپ گریڈ کردیتے،2009 میں آصف زرداری نائن زیرو آئے ،آصف زرداری نے کہا چاہتا ہوں شہری اور دیہی تفریق ختم کردیں،آصف زرداری کی سوچ ان کی جماعت کے نیچے لوگوں میں منتقل نہیں ہوتی محبتوں سے محبتیں بڑھتی ہیں ،مسائل حل ہونا لوگوں کا حق ہے

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز