پیپلز پارٹی نے بھی احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا

0
41

پیپلز پارٹی نے بھی احتجاجی شیڈول کا اعلان کر دیا
پیپلز پارٹی نے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں اورمہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا

پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام دس دسمبر کو ہرگاؤں اور شہر میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج ہوگا ،پیپلزپارٹی کی احتجاج اور مظاہروں کے دوران سڑکیں بند کی جائیں گی 17 دسمبر کوگیس کی قلت پر ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں مظاہرے ہوں گے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش کے جلسے میں اگلا احتجاجی پروگرام دیا جائیگا پیپلز پارٹی کے احتجاجی پروگرام کی قیادت مرکزی رہنما کریں گے ،

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے حالیہ مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے اور عوا م میں حکومت کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے اس وقت ملک کو بلاول بھٹو ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں بھرتی کئے گئے لوگوں کو بے روز گار کرکے 16ہزار خاندانوں کا معاشی قتل کیا گیا عدالتوں کو چاہیئے کہ وہ ان 16ہزار خاندانوں پر رحم کریں، بلاول بھٹو نے موثر آواز بلند کی ہے اور ہم ا ن متاثرین کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں مخدوم احمد محمود نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی عمران خان کو عقل سلیم عطا فرمائے اس کی وجہ سے پاکستان کو داخلی اور خارجی محاذ پر نقصانات ہو رہے ہیں اور ان نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پوری دنیا میں پاکستان کا وقار متاثر ہوا ہے اس وقت امریکہ، سعودی عرب، قطر، یو اے ای سمیت کئی ممالک پاکستان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں جہاں تک تحریک طالبان کو عام معافی دینے کا اعلان ہے اس اقدام سے بھی ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،

دوسری جانب سابق وزیراعظم، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ آصف رضا بیگ کو ن لیگ سے پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں پچھلے 21 ماہ کے دوران مہنگائی تواتر سے بڑھتی رہی ،لوگ پی ٹی آئی اور ن لیگ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں ہی آئیں گے ،حکومت وقت مکمل طور ناکام ہے کسی معاملے پر ان کا کنٹرول نہیں ہے ن لیگ نے دہائیوں ملک پر حکومت کی عوام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ،پھر کہتے ہیں پیپلز پارٹی کہاں سے نکل آئی ہے پیپلز پارٹی اب ملک کے کونے کونے سے نکلے گی

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ‏منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد تھی جو نومبر میں 11.5 فیصد رہی، بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے، آئی ایم ایف کے بنائے منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،یہ ملک کو بوکھ اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں، ‏1 سال کے اندر آٹا 10.26 فیصد، گھی 58.28 اور کنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا ہے،1 سال میں بجلی کی قیمت میں 47.87 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات 40.81 فیصد اضافہ ہوا ہے،اس کے باوجود یہ منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر رہے، ملک کو منی بجٹ کی نہیں اس نااہل حکومت سے چھٹکارے کی ضرورت ہے،

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

قومی اسمبلی اجلاس،بجٹ پر بحث جاری، وزیراعظم کا خطاب بھی متوقع

آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

Leave a reply