پی پی پی نے اسلام آباد میں ایک اور سستے تندور کا افتتاح کردیا

0
27

پی پی پی نے اسلام آباد میں ایک اور سستے تندور کا افتتاح کردیا
چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پارٹی سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی عوامی تندور مہم جاری .پی پی پی اسلام آباد کے زیراہتمام ایک اور تندور کا افتتاح کر دیا گیا. سستی روٹی عوامی تندور کا افتتاح پارٹی صدر افتخار شہزادہ اور رضوان بخاری نے کیا

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوامی تندور گولڈن ماکیٹ جی سیون اسلام آباد میں کھولا گیا ہے.عوامی تندور سے روٹی 5روپے میں دستاب ہوگی.مخیر حضرات بلاتفریق عوامی خدمت مہم میں تعاون کریں
تندور کے افتتاح کے بعد نیر بخاری نے کہاکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے، حکومت کی جانب سے جو اقدامات لینے چاہیئے تھے وہ نہیں لیے گئے ۔ نیر بخاری نے کہاکہ دیہاڑی دار طبقہ پریشان ہے غریب آدمی کی حکومت سے توقعات پوری نہیں ہوئی ،پیپلزپارٹی نے ملک کے دیگر حصوں میں سستی روٹی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو پانچ روپے کی روٹی بلاتفریق مہیا کی جائے گی ،رمضان المبارک میں پی پی پی غریب لوگوں کے لیے خدمات جاری رکھے گی ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلی نے سرکاری پیسے سے روٹی کا اغاز کیا تھا،وفاقی حکومت سیاست کر رہی ہے پی پی پی کورونا ایشو پر سیاست نہیں کرنا چاہتی۔
شہباز شریف کی سستی روٹی کےبعد اب بلاول بھٹوکے سستے تندور،سیاست کا اپنا اپنا انداز

Leave a reply