پیپلز پارٹی نے دھرنے کی مخالفت کردی، اہم رپورٹ

پیپلز پارٹی نے دھرنے کی مخالفت کردی ان کا یہ موقف ان کے ذو معنی اور ڈھکے چھپے بیانات اور الفاظ کی صورت میں سامنے آیا ہے جو انہوں نے ایک دو روز میں میڈیا سے انٹرایکشن کرتے ہوئے کیا.
باغی ٹی وی رپورٹ : ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے.بلاول بھٹو چاہتے ہیں اپنا پیغام پورے ملک میں پہنچائیں.بلاول بھٹو کراچی سے تحریک کا آغاز کریں گے.حکومت عوام کے بنیادی حقوق پامال کررہی ہے.

انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف نے خوددھرنا سیاست شروع کی.پیپلزپارٹی2013میں بھی دھرنے کے خلاف تھی.ہم چاہتے تھے عوامی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہوں.گھوٹکی انتخابات کے بعد کسی نے دھاندلی کا الزام نہیں لگایاالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے.سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں.پیپلزپارٹی کے ووٹرز کی تعدادبتدریج بڑھی ہے،

مولانا کا دھرنا، نواز شریف نے خود کیا اعلان


مرتضی وھاب کا کہنا تھا کہ بہت لوگوں نے پیپلزپارٹی کےخلاف سازشیں کرنے کی کوشش کی،ماضی میں اتحادیوں نے حکومت کا ساتھ چھوڑا تھا،ایک وزارت کی خاطر عوامی مفادات کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،ماضی میں جو پی ٹی آئی نے کیا اب انہی کے خلاف ہورہا ہے.

آزادی مارچ کے اسلام آباد پہنچنے سے قبل وزیراعظم خودکشی کر لیں، مولانا عبدالغفور حیدری


اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنمانثار کھوڑو نے جے یو آئی پر سخت تنقید کی تھی اور کہا تھا وہ سندھ لاڑکانہ (پی ایس 11) میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کیوں کر رہی ہے. واضح رہے کہ انتخابات میں ، پی پی پی کے امیدوار جمیل سومرو کا مقابلہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور لاڑکانہ عوامی اتحاد (ایل اے آئی) کے مشترکہ امیدوار معظم علی عباس کے خلاف ہوگا ، جس کو پی ٹی آئی اور جے یو آئی-ایف کی حمایت حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی جے یو آئی سے کیوں نالاں ؟

Comments are closed.