جنسی زیادتی کے الزامات،الزام لگانے پر بھی سزا ہونی چاہیئے،قمر زمان کائرہ

qamarkaira

پیپلزپارٹی کے رہنما،وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی محاذ پر بڑی کشید گی ہے، خواتیں سے جنسی زیادتی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں،خواتین کے حوالے سے الزام لگانے پر بھی سزا ہونی چاہیئے،یا قابل مذمت نہیں قابل گرفت ہونا چاہیئے،

قمر الزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے ،اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ،سوشل میڈیا کے ذریعے حقائق کے بجائے جھوٹ کے سہارے رائے قائم کر رہے ہیں،ایک خاتون کو بالوں سے پکڑا گیا ہم نے مذمت کی، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلائی جاتی ہیں،

قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ساتھیوں کی گرفتاری پر فوری عدالتیں کھل جاتی ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور ان سے پہلے بھی قد آور لوگ جیلوں میں رہے، کون سا جمہوری بندہ ہے جس نے سزائیں نہیں کاٹیں،کیا 9 سے پہلے بھی کوئی کریک ڈاؤن تھا، القادر ٹرسٹ پر اگر بلایا جا رہا ہے اس سے پہلے اس پر انکوائری ہو رہی تھی،اچانک کچھ نہیں ہوا. ثبوت اکھٹے کیے گئے تھے،عمران تو جس کو دل کرتا تھا پکڑ کر جیل میں ڈال دیتا تھا، ہم پہلے انکوائری کر کے پھر قانونی کارروائی کرتے ہیں, کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کر رہے، بجٹ کی آمد آمد ہے عوام کی حکومت سے توقعات ہیں ہماری حکومت کی کوشش ہے بجٹ میں تنخواہ دار اور کاروباری طبقے کو ریلیف دے سکے، سیاسی محاذ پر کشیدگی ہے اس کو ایک رنگ دینے کی کوشش ہو رہی ہیں، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور عام آدمی کو ریلف دیا جائے گا ،

جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

Comments are closed.