مزید دیکھیں

مقبول

دس برس میں 55 کھرب کا نقصان،قائمہ کمیٹی میں انکشاف

پاکستان کے 23 سرکاری اداروں (اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز) نے...

عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل،سپریم کورٹ نے نمٹا دی

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان...

عظمیٰ بخاری کا حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری...

اوکاڑہ: وزیر علی شاہد کے بیٹے کی ولیمہ میں اہم شخصیات کی شرکت

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)پاکستان مسلم لیگ ن...

پیپلز پارٹی کے رہنما ضیااللہ آفریدی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پشاور: ضیااللہ آفریدی نے بھی پیپلزپارٹی کے صوبائی فنانس سیکرٹری کےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے-

باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما عاصمہ عالمگیر پارٹی عہدے سے مستعفی ہوئی تھیں، اور اب خیبر پختونخوا میں پیپلزپارٹی کو ایک اور جھٹکا لگا ہے اور صوبائی رہنما ضیااللہ آفریدی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ضیااللہ آفریدی پیپلزپارٹی کےصوبائی فنانس سیکرٹری کےعہدے پر فائز تھے، اور اب انہوں نے اپنا استعفیٰ صوبائی صدر کو بھجوا دیا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں موجود بعض افراد سے اختلافات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا ہے ضیااللہ آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا بھی خدشہ ہے-

سندھ میں پی ٹی آئی کے 32 رہنما استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

قبل ازیں جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان پارٹی نے سندھ میں پی ٹی آئی کی 32 وکٹیں گرا دیں،آئی پی پی کے صوبائی جنرل سیکریٹری علی جونیجو نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اپنی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا،آئی پی پی میں شامل ہونے والوں میں کے ایم سی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اسد امان اور ان کے ساتھ 31 دیگر یوسی چیئرمینز شامل ہیں مذکورہ یوسی چیئرمنز نے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کی حمایت سے انکار کیا تھا اور میئر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے باعث مرتضی وہاب میئرکراچی بن گئے تھے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت