پیپلزپارٹی اپنی صوبائی نشست بچانے میں کامیاب ہوگئی

0
22

کراچی :پاکستان پیپلز پارٹی اپنی نشست بوبارہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے، اندرون سندھ کی تحصیل جوہی میں صوبائی اسمبلی پی ایس 86 دادو4 کی نشست پیپلز پارٹی نے دوبارہ جیت لی۔یہ مقابلہ دوبڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان تھا

کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

دادو سے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی غلام شاہ جیلانی کےانتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست کیلئے پیپلزپارٹی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور چار آزاد امیدوار میدان میں تھے۔158 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی۔

بلوچستان کے قاسم سوری منظور نہیں،ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں ،خواجہ آصف

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حلقے کے تمام 158 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید صالح شاہ42 ہزار 254 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے امداد خان لغاری 25 ہزار 555 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حکومت مان گئی مولانا بھی مان جائیں گے ، اسلام آباد سے اہم اچھی خبرآنے کی امید پیدا ہوگئی

یاد رہےکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے فوج اور رینجرز کے 1100 اور پولیس کے 1300 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 اکتوبر کو پی ایس 11 لاڑکانہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کو گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a reply