پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا یا نہیں؟ جہانگیر ترین نے خود اعلان کر دیا

0
38

باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا یا نہیں؟ جہانگیر ترین نے خود اعلان کر دیا

جہانگیر ترین ان سب باتوں اور چہ مگوئیوں کو ختم کردیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ ان کا رابطہ پیپلزپارٹی سے ہوا ہے اس حوالے سے انہوں نے خود تردید کرتے ہوئے کہا . پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، جب ہر طرف یہ شور اور افواہیں تھیں کہ جہانگیر ترین نے پیپلزپارٹی کو جائن کرنے کا ارادہ کر لیا ہے اور وہ حتمی اعلان آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات میں کریں گے .

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر خاتون رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا کی جانب سے ملکی سیاست کے حوالے سے بڑی خبر دی ہے۔ سینئر پی پی خاتون رہنما کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے قریبی ترین ساتھی جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے۔

شہلا رضا کے مطابق جہانگیر ترین آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے بھی کراچی میں اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کریں گے۔ شہلا رضا کا مزید کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو پھر نہ بزدار رہے گا نہ ہی نیازی۔ واضح رہے کہ شوگر اسکینڈل میں نامزد تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حوالے سے کافی عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے ہیں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ جہانگیر ترین نے لندن میں نواز شریف سے ملاقاتیں کیں اور وہ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں،

تاہم بعد ازاں جہانگرین ترین نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عمران خان کیساتھ مل کر شریف خاندان کیخلاف جدوجہد کی، وہ کسی صورت ن لیگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جبکہ گزشتہ ماہ ہوئے سینیٹ الیکشن سے قبل بھی یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ جہانگیر ترین پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو فتح دلوانے کی کوششیں کر رہے ہیں

Leave a reply