پیپلز پارٹی والے کراچی کا پانی چوری کرکے اربوں روپے کماتے ہیں، مصطفیٰ کمال

0
35

کراچی: چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو اب صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی لڑنا ہوگا۔

باغی ٹی وی : کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو ملک دو لخت کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا اورکہا پیپلز پارٹی والے کراچی کا پانی چوری کرکے اربوں روپے میں بیچتے ہیں شہر میں ایک نیا اسکول، ایک نئی یونیورسٹی، کوئی نیا اسپتال قائم نہیں کیا۔

اپوزیشن کے لانگ مارچ کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہے ،فرخ حبیب

انہوں نے کہا ہم نے اس وقت علم بغاوت بلند کیا جب سچ بولنے کی سزا موت تھی۔ یہ تعارف ان کے لئے ہے جنہیں ماضی کی سیاسی پارٹیوں کو ڈیل کرنے کی عادت ہے تب نہیں جھکے جب اکیلے تھے۔ ہم نے سینیٹر، ڈپٹی میئر، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عہدے اس لیے نہیں چھوڑے کہ اس شہر کو آصف زرداری کے حوالے کر دیا جائے بلاول زرداری کو عادت پڑ گئی ہے ادھر تم اور ادھر ہم کی بلاول زرداری پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگانے والے لوگ ہیں۔

پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست کی خبریں چل رہی ہیں، پرویز خٹک

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک نیا قطرہ پانی نہیں دیا جو پہلے آتا تھا وہ بھی اب ہائیڈرنٹس بنا کر بیچا جاتا ہے ہمیں غلامی قبول نہیں عزت کی موت قبول ہے 3 مارچ 2022 کو ہمیں آئے ہوئے 6 سال مکمل ہو جائیں گے پاک سرزمین پارٹی کےکارکنان محب وطن قانون کی پاسداری کرنےوالے لوگ ہیں حکمران طاقت کے نشے میں اگر ہمارے حقوق سلب کریں گے تو ہمیں ان کے خلاف جدوجہد کرنی ہو گی ایسا کوئی کام نہیں کریں گے کہ جس سے پیپلزپارٹی کو ہماری جدوجہد کو ضائع کرنے کا موقع ملے-

شیخ رشید ہر بوٹ میں فٹ ہو جاتے ہیں، سینیئر رہنما جے یو آئی

سید مصطفیٰ کمال نے سندھ کی حکمراں جماعت پاکستان پیپلزپارٹی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب! آپ کے بڑوں کو ملک توڑنے کی عادت پڑ گئی ہے گلے کاٹنے والوں کا خاتمہ ہو گیا تو لاکھوں مصطفیٰ کمال بن گئے آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے۔

پی ڈی ایم کا مہنگائی مارچ ملتوی ہونے کا امکان

چئیر مین پی ایس پی نے کہا کہ ہم جب اکیلے تھے تب بھی نہیں ڈرے جب کہ آج تو لاکھوں مصطفیٰ کمال ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کے لیے آج مصطفیٰ کمال اکیلا نہیں ہے، کراچی کے عوام ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔

پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کواپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھنے لگی:حلیم عادل شیخ بھی بول اٹھے

سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں کو اب صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے سندھ کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے بھی لڑنا ہوگا 30 جنوری 2022 بروز اتوار کو تبت سینٹر پر پورے کراچی کو جمع ہونا ہے دور سے وزیر اعلیٰ کو آواز نہیں جاتی لہذا کوئی تقریر نہیں ہوگی اور سیدھا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گیٹ پر جائیں گے۔

الحمدللہ : درآمدات میں کمی، برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے: مشیر تجارت نے خوشخبری…

سابق ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے عوام کو حقوق دلا کر لوٹیں گے یہ پورے پاکستان میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا کارکنان ایک ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹائیں اور جو بھی 30 جنوری کو گھر میں رہا وہ ظالم کا ساتھی ہوگا، اس میں اور آصف زرداری میں کوئی فرق نہیں ہوگا ایک دن عوام گھر سے نکلے گی تو نسلیں سکون سے رہیں گی یہ کسی ایک فرقے، قومیت یا کمیونٹی کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ تمام انسانوں کا مسئلہ ہے۔

گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

Leave a reply