پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ سمیت تمام حکومتی اداروں میں اقلیتوں کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنایا،بلاول زرداری

0
27

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول زرداری نے اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پی پی پی اقلیتوں کے مساوی حقوق کے لئے مساوات و جمہوری معاشرے کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی تاکہ پاکستان میں ہر شہری اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزار سکے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قائداعظم کے اُس تصور کی حقیقی وارث ہے، جس کا اظہار انہوں نے 11 اگست کے خطاب میں کیا تھا،یہ ہی وہ نظریئہ تھا جو 1973ع کے آئین کی روح ہے،1973 کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے،1973 کا متفقہ آئین پاکستانی قوم کے لیئے ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم شہید بھٹو کا تحفہ ہے،اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کو بااختیار بنانا پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق و بھبود کے لیئے عملی اور انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بطور وزیراعظم اقلیتوں کے مسائل کے حل و بھبود کے لئے علیحدہ وزارت قائم کی،سابق صدر آصف زرداری نے اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 11 اگست کو قومی دن کے طور پر منانے کا آغاز کیا،پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ سمیت تمام حکومتی اداروں میں اقلیتوں کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنایا،پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کا کردار اور قربانیاں طویل، شاندار اور تاریخی ہیں،اقلیتوں کا یہ کردار و قربانیاں ہمارے اجتماعی فخر کا سبب ہیں

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا کرنل مجیب شہید

کھلاڑی نہ ہوتا توسیاست میں ہارمان چکا ہوتا،وزیراعظم

ہندوتوا کا نظریہ مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں کے خلاف ہے ،وزیراعظم

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیئے کہ مختلف مذاہب کے پیروکار ہونے کے باوجود، ہم سب ایک قوم ہیں،عہد کریں کہ ہم پاکستان میں رواداری ، ہم آہنگی ، اتحاد اور خوشحالی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے،پیپلز پارٹی کمزور اور پسماندہ طبقات کے لئے آہنی قلعہ بن کر رہے گی،پی پی پی قیادت اپنے کارکنان کے ساتھ مل کر ہر صورت میں پسماندہ طبقات کی لڑائی لڑتی رہے گی

اقلیتو ں کے دن کے مو قع پرصدر مملکت نے دیا اہم پیغام

Leave a reply