بالی وڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ پریٹی زنٹا نے اپنی پہلی ویب سیریز میں معروف بالی وڈ اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کر لیا-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ پریتی زنٹا بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ویب سیریز بنارہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا۔
امریکی نژاد شہری سے شادی کرکے اداکاری کو خیرباد کہنے والی پریٹی زنٹا نے ایک بار پھر بالی وڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بار وہ اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر خدمات سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور پروڈیرسر پریٹی زنٹا کی یہ پہلی ویب سیریز ہے جس میں اُن کے بہترین دوست اور اداکار ہریتھیک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔اس سے قبل یہ دونوں اداکار فلم ’کوئی مل گیا‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریٹی زنٹا کی آنے والی ویب سیریز جان لی کیئر کے مشہور ناول ’ دی نائٹ منیجر‘ کا ہندی ورژن ہے جوکہ نیٹ فلیکس طرز پر مبنی ہاٹ اسٹار کی ایپلی کیشن پر دکھائی جائے گی۔