بالی وڈ کی چلبلی اور ببلی کہلائی جانے والی اداکارہ پریتی زنٹا لائم لائٹ میں رہنے کے ہنر سے اچھی طرح واقف ہیں.وہ ایک اچھی دوست ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے دوست بھی ان کا ساتھ نبھاتے نظر آتے ہیں. اداکارہ پریتی زنٹا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی بہت پیاری دوست سوزین خان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی، پریتی زنٹا نے تصویر کا کیپشن لکھا کہ زندگی میں کچھ دوست ہوتے ہیںجو زندگی بھر کے ساتھی ہوتے ہیں.ہماری دوستی کی تین دہائیوں میںکوئی لمحہ ایسا نہیں گزرا کہ جب مجھے اپنی دوستی پہ مایوسی ہوئی ہو، اس پوسٹ پر سوزین خان نے رد عمل میں لکھا کہ میں آپ کو اپنے الفاظ سے زیادہ پیار کرتی ہو.
ان دونوںکی دوستی تین دہائیوں پر مشتمل ہے.سوزین خان انٹیرئیر ڈیزائنز ہونے کے ساتھ کاروباری شخصیت اور اداکار ہرتیک روشن کی سابقہ اہلیہ بھی ہیں. دونوں سہیلیاں تین دہائیوں پر مشتمل اپنی دوستی کو منا رہی ہیں.
یاد رہے کہ اداکارہ پریتی زنٹا نے بالی وڈ میں اپنے سفر کا آغازمنی رتنم کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دل سے، سے ایک چھوٹے کردار سے کیا۔ اس کے بعد سے انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائےجن میں سولجر، دل چاہتا ہے، کوئی مل گیا، کل ہو نا ہو، ویر زارا، اور کبھی الویدہ نا کہنا کا نام قابل زکر ہے. پریتی اس وقت اپنے شوہر اور خاندان کے ساتھ لاس اینجلس میں ہیں۔