نوجوانوں کا حمل ٹیسٹ، معاملہ ہے کیا

0
39

سرکاری ہسپتال میں 2نوجوان پیٹ درد کی شکایت لے کرپہنچے تو ڈاکٹر نے ان کو حمل ٹیسٹ کا مشورہ دیا

بھارت، ہسپتال کے وارڈ بوائے کی نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

یہ واقعہ بھارتی ریاست جھار کھنڈ کے ایک سرکاری ہسپتال کا ہے۔ جہاںسمریا میں واقع ایک سرکاری ہسپتال میں دو نوجوانوں کے پیٹ کافی دردہو رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو سمریا ریفرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹر مکیش نے ان کا چیک اپ کیا۔ ڈاکٹر نے ان کو کچھ ٹیسٹ کروانے کے لیے بھی کہا۔ ڈاکٹر نے جو ٹیسٹ لکھ کر دیے ان میں سے ایک اے این سی (اینٹی نیٹل چیک اَپ) تھا جوٹیسٹ حمل کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

بھارت: 7 سالہ لڑکی کے پیٹ میں درد، ہسپتال میں کیا راز کھلا …. جانیے

جب یہ نوجوان پرچی لے کر اپنا چیک اپ کرانے کے لیے پہنچے تو پیتھولوجسٹ نے بتایا کہ پرچی میں ٹیسٹ حمل کی جانچ کرانے کے لیے لکھا گیا ہے۔ بعدازاں پیتھولوجسٹ نے باقی ٹیسٹ کردیے لیکن اے این سی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

بھارت، زبردست دھماکہ، کتنا نقصان ہوا، اہم خبر

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق سمریا کے سرکاری اسپتال کی جانب سے پرچی نمبر 17028 اور 17032 پر ایچ آئی وی، ایچ بی اے (ہیموگلوبین)، ایچ سی سی، سی بی سی (کمپلیٹ بلڈ کاونٹ) اور اے این سی (اینٹی نیٹل چیک اَپ) کرانے کے لیے لکھا گیا۔

ڈاکٹر مکیش نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈاکٹر کے بقول میں نے اے این سی ٹسٹ کرانے کے لیے نہیں کہا۔دونوں ہی پرچی پر اوور رائٹنگ کی گئی ہے۔

Leave a reply