fbpx

افغانستان سے انخلا کے بعد خطےکے دوسرے ملکوں میں فوجی اڈے بنانےکی تیاریاں:

واشنگٹن :افغانستان سے انخلا کے بعد خطےکے دوسرے ملکوں میں فوجی اڈے بنانےکی تیاریاں: ،اطلاعات کے مطابق امریکا نے افغانستان سے انخلا کے بعد خطےکے دوسرے ملکوں میں فوجی اڈے بنانےکی منصوبہ بندی کرلی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مکینزی نےکہا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے پڑوسی ملکوں میں فوجی اڈے بنانے اور طیارے تعینات کرنے کا ارادہ ہے۔

جنرل کینتھ مکینزی کے مطابق معاہدے پر سینٹرل کمانڈ اور امریکی سفارت کار کام کر رہے ہیں ، حتمی فیصلہ امریکا قومی سطح پرکرےگا ۔

سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں القاعدہ اور دولت اسلامیہ کے دوبارہ منظم ہونے سے سب سے زیادہ پریشانی پاکستان کو ہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.