فیس بک کے50 کروڑصارفین کےموبائل فون نمبرآن لائن پیش کرکےسب کوننگا کردیا

0
23

واشنگٹن :فیس بک کے50 کروڑصارفین کےموبائل فون نمبرآن لائن پیش کرکےسب کوننگا کردیا،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں جن خدشات کا ڈر تھا وہ سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، ایک ٹیلی گرام بوٹ کے ذریعے فیس بک کے 50 کروڑ موبائل فون نمبرز آن لائن پوسٹ کرکے سب کوحیران کردیا

اس ڈیٹا سے متعلق فیس بک نے کہا ہے کہ یہ ڈیٹا اگست 2019 سے پہلے کا ہے اور اب اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اقدامات اٹھالیے گئے تھے۔

ٹیلی گرام پر بوٹ کے ذرائع اس معاملے کو منظر عام پر لانے والے ایک شخص ریسرچر الون گال کا کہنا ہے کہ یہ پریشان کن ہے کہ اتنا بڑا ڈیٹابیس سائبر کرائم کمیونٹی میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی وجہ سے صارفین کی رازداری پر سمجھوتہ ہوسکتا ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر ان کی مدد سے فراڈ جیسی سرگرمیاں بھی انجام دے سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ٹیلی گرام بوٹ کی جانب سے دیا گیا یہ ڈیٹا چاہیے 2019 کا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ ہم میں سے ہر شخص ایک سال کے اندر ہی اپنا نمبر اپڈیٹ کرلے، لہٰذا جو معلومات فروخت کے لیے رکھی گئی ہے وہ کہیں نہ کہیں درست بھی ہوسکتی ہے۔

Leave a reply