پریشان حال لوگ ہر طرح کی امداد کے منتظر ہیں،چیئرمین سینیٹ

0
31

پریشان حال لوگ ہر طرح کی امداد کے منتظر ہیں،چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے حبیب بینک لمیٹڈ کے چیئر مین اور آغا خان فنڈ برائے اقتصادی ترقی کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جسمیں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات، ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے میں سماجی تنظیموں نے موثر کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سیلاب متاثرین کے لیے دس ملین ڈالر امدادکے اعلان پر آغا خان اور انکے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر فنڈ نے بتایا کہ ان میں سے پانچ ملین ڈالر حکومت پاکستان کے ریلیف سے متعلق فنڈ میں دیئے جائیں گے جبکہ 5ملین ڈالرز آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے سے ریلیف اور بحالی کے کاموں پر خرچ کئے جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ کو بتایا گیا کہ حبیب بینک لمیٹیڈ نے بھی سماجی ذمہ داری کے تحت عوامی بھلائی کیلئے سیلاب سے متاثر علاقوں میں ریلیف کے عمل میں مناسب شمولیت کی ہے اور بلوچستان کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لیے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور کوششیں کریں تاکہ بحالی کے کاموں کو تیز تر کیا جا سکے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی وتعمیر نو کے لئے بڑے پیمانے پروسائل درکار ہیں اور ہم سب کو مل کر اتحاد کے ساتھ اس مشکل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ صاحب حیثیت لوگ سیلاب متاثرین کیلئے خوراک اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات کریں پریشان حال لوگ ہر طرح کی امداد کے منتظر ہیں

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

Leave a reply