ہاربن: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ہاربن میں 9 ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس اہم موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان اور نمائندگان بھی موجود تھے جنہوں نے اس عالمی کھیل کے آغاز کی تقریب کو دیکھا۔ افتتاحی تقریب سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری، چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر عالمی رہنما ایک مشترکہ ظہرانے میں شریک ہوئے، جہاں مختلف اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ایشین ونٹر گیمز ایک اہم بین الاقوامی کھیلوں کی تقریب ہے جو ہر چار سال بعد مختلف ایشیائی ممالک میں منعقد کی جاتی ہے، اور اس بار چین نے اسے اپنے شہر ہاربن میں میزبانی کی ہے۔ اس کھیل میں مختلف ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں جو مختلف سردیوں کے کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
افتتاحی تقریب کا اہتمام شان و شوکت سے کیا گیا تھا اور اس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا تھا تاکہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو ایک یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔
بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیے جانے والے ظہرانے میں شرکت کیلئے ہاربن سن آئلینڈ گیسٹ ہاؤس کیلئے روانہ ہو گئے ،صدر شی جن پنگ 9 ون ایشیائی ونٹر گیمز میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں ظہرانہ دے رہیں ہیں
سپریم کورٹ،آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیس پر اعتراضات کالعدم