نواز شریف ، مریم نواز اور حمزہ جیل سے رہا ؟ صدر نے قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا

0
33

لاہور: صدر پاکستان عارف علوی نے72 ویں یوم آزادی کے موقع پر 90 دن کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا ۔ قیدیوں کی سزا معافی کا نوٹیفکیشن آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوا دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق65 سال سےزائد العمر قیدیوں پر 90 دن کی عام معافی کا اطلاق ہوگا، لیکن بدقسمتی سے اس کا اطلاق نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز پر نہیں ہوگا

ذرائع کے مطابق اس معافی میں ایسی خواتین جن کے ساتھ بچے ہیں انکی ایک سال کی سزا معاف ہوگی جبکہ قتل ،زنا،دہشت گردی ،نیب ،ڈکیتی و دیگر سنگین جرائم کے ملزمان پر اطلاق نہیں ہوگا

حکومت کی طرف سے پہلی مرتبہ یہ سہولت دی گئ ہے کہ قیدیوں کو عید قربان کے موقع پر عزیز واقارب سے ملوانے کے لیے جیل حکام کی جانب سے عام ملاقات کا اعلان کیا گیا، عید کی چھٹیوں سے پہلے 2 روز شیڈول سے ہٹ کر عام ملاقات کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل اسد وڑائچ کا کہنا ہےکہ صبح ساڑھے سات بجے سے 3 بجے تک آنے والے ہر ملاقاتی کو جیل میں قید اپنے پیاروں سے ملوایا جارہا ہے، ان دنوں میں عام طور پر 12 سو سے 15 سو تک ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔

Leave a reply