اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
باغی ٹی وی : ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسٹر کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع ہے جبکہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اس لیے ہم تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتے ہیں۔
کالعدم تنظیم کی چاکنگ اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والا ملزم گرفتار
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کے لیے ان کی لگن پر فخر ہے۔
زرعی شعبہ کو بھرپور انداز میں ترقی دی جا سکتی ہے . وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ آئیے ہم رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں، یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے، میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام دوست وژن.تحریر:نور فاطمہ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے,وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت،دیانت ،خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں یقین ہےمسیحی برادری پُرامن،خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔