وزیراعظم سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر کی ملاقات

0
34

وزیراعظم سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے صدر کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) کے صدر اور سی ای او مسٹر ڈیوڈ ملی بینڈ نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پاکستان کے ساتھ آئی آر سی کی قابل قدر اور دیرینہ شراکت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران آئی آر سی کی بروقت مدد کو سراہا۔ انہوں نے صدر آئ آر سی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے بارے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے استعداد کار کو مزید فروغ دینے میں IRC کی مسلسل حمایت کا منتظر ہے۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ شدہ سکولوں اور ہسپتالوں کی تعمیر نو اور مرمت کے لیے IRC کی گراں قدر مدد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

مسٹر ڈیوڈ ملی بینڈ نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بروقت اقدامات کرنے پر حکومت پاکستان کے عزم اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے انتظام میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی IRC کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق،. وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان، سید طارق فاطمی، چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave a reply