بزدلانہ حملےہمارے عزم کوکمزور نہیں کرسکتے،صدرپاکستان کی وزیرستان خودکش حملے کی مذمت

0
30

سلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

صدرپاکستان نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

 

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ،4 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

 

شمالی وزیرستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:4دہشت گردمارے گئے

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں پاک افواج کے 4 اہل کار شہید ہو گئے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پتسی اڈہ کے قریب کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے، شہداء میں لانس نائیک شاہزیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔ شہدا کے جسد خاکی اور دیگر زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے کمبائنڈ ملٹری اسپتال ( سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ،سپاہی شہید

شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی خود کش حمہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Leave a reply