غریب ، غریب تر کیوں ہو گیا ، صدر مملکت نے بتا دیا

0
26

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا اخوت فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات ہمارے لئے باعث مسرت ہیں،اخوت فاؤنڈیشن سستے مکانات کی فراہمی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے، اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا گیا، کرپٹ مافیا کی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے جاری جدوجہدطویل ہے،

قرآن کریم میں مستحقین کی مدد کرنے کی خصوصی تلقین کی گئی ہے، معاشرتی اصلاح و ترقی کیلئے عدل و انصاف پر مبنی ریاست کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، نبی پاکﷺ کے دور مبارکہ میں صحابہ کرامؓ مستحقین کی مدد میں پیش پیش ہوا کرتے تھے، سماجی مسائل کے حل کیلئے ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، مسلم امہ کا شاندار ماضی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہونا چاہیئے،صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ نبی کریمﷺکا حکم ہے کہ لوگوں کو روزی کا راستہ دو،

اخوت فاؤنڈیشن غریبوں کو روزگار کیلئے قرض دے کر بہت اہم کام کررہی ہے،بابائے قوم نے ملکی ترقی کیلئے خواتین کے مساویانہ کردار پر زور دیا،ملکی ترقی کیلئے خصوصی افراد کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے ، میرا ایمان ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے،کورونا وبا جیسے عالمی چیلنج کے دوران اللہ تعالیٰ کی مدد وطن عزیز کے شامل رہی ،

Leave a reply