بنگلہ دیش کیخلاف شاندار فتح،صدر مملکت،وزیراعظم اور شاہد آفریدی کی قومی ٹیم کو مبارکباد، فخر زمان کی بھی دلچسپ ٹوئٹ وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا۔
باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا شاباش، پاکستانی غیر معمولی طور پر ٹیلنٹڈ اور خوش قسمت ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ ہم سیمی فائنل میں پہنچ گئے شاہین آفریدی نے بہترین بولنگ کی، وہ ایک نگینہ ہیں، اللہ جانتا ہے کہ ہمیں اوپر آنے کے لیے اس خوشخبری کی کتنی ضرورت تھی-
نیدرلینڈزکی جیت کے بعد وسیم اکرم کا قومی ٹیم کیلئے پیغام
Well done! Exceptionally talented and lucky Pakistanis 😀 Allah Shukar we make it to the semi-finals 🙏Great bowling by @iShaheenAfridi, you are a gem. God knows we needed this good news to uplift us. Good luck to the green shirts for the semi-finals. Inshallah we will win.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) November 6, 2022
انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی سیمی فائنل میں فتح کی امید بھی ظاہر کی۔
Big moment. Congratulations to all of you. Well played, Pakistan 🇵🇰 … and Netherlands 🙂
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 6, 2022
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور لکھا کہ یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا-
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کے ساتھ اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی۔
Yeh cheez! Well done boys and excited to see how Haris in the mix, and the entire bowling inning was the best in todays match specially Shaheen. Mubarak to all of Pakistan
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) November 6, 2022
ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا یہ چیز، ویلڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اور آج پورے میچ کے دوران پاکستان کی بولنگ بہت اچھی رہی، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی۔ پورے پاکستان کو مبارک ہو-
Dekha phir Qudrat ka Nizam 😀 pic.twitter.com/FA0luEgrBl
— Fakhar Zaman (@FakharZamanLive) November 6, 2022
فخر زمان نے بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا دیکھا پھر قدرت کا نظام-
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیشی بیٹرز کو 20 اوورز میں 127 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاداب خان نے دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاہین شاہ آفریدی کو شاندار پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جب کہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔