پریذائڈنگ افسران کو دھند میں غائب ہونے سے بچانے کیلئے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

0
25
election

پریذائڈنگ افسران کو دھند میں غائب ہونے سے بچانے کیلئے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخابات کے لئے تعینات پریذائیڈنگ افسران کے لیے الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں

ضمنی انتخابات میں تعینات پریذائیڈنگ افسران کے لیے ا سمارٹ فون لازم قراردیا گیا ہے ،پریذائیڈنگ اوراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کے پاس ا سمارٹ فون ہو گا،پریذائیڈنگ اوراسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران کو موبائل پر لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے پریذائیڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لے گا،پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کے پابند ہوں گے انٹرنیٹ اور سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریذائیڈنگ افسرنتیجہ ریٹرننگ افسر کوخود مہیا کرے گا سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریذائیڈنگ افسر فرانزک تفصیلات بھی ریٹرننگ افسر کو دینے کا پابند ہوگا

قبل ازیں ین اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن میں لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے این اے 75 معاملے کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا اعلان کر دیاالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ کے لیے انکوائری افسر کا تقرر کردیا، صوبائی جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل انکوائری افسر ہوں گے،انکوائری افسرپریذائیڈنگ افسران،سیکیورٹی عملےکی ڈیوٹی کی خلاف ورزیوں کی جانچ کریگاانکوئری افسر ماہرین اور اداروں سے مدد لے سکے گا،لاپتہ پریذ ائیڈنگ افسران صبح تک کہاں رہے پتہ چلایا جائے گا،انکوائری افسر تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مدد لے سکتا، انکوائری افسر لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کے بیانات ریکارڈ کرے گا،

مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انکوائری میں ٹرانسپورٹیشن اور سیکیورٹی پلان کا بھی جائزہ لیا جائے گا،مبینہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث افسران کا تعین کیا جائے گا،رزلٹ ٹمپرنگ اور پولنگ عملے کو لاپتہ کرنے میں مدد دینے والوں کا تعین بھی کیا جائے گا،انکوائری افسر 15 مئی تک اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

قبل ازیں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے حلقہ این اے75 سے متعلق الیکشن کمشن کا فیصلہ برقرار رکھا ،عدالت نے حکم دیا کہ حلقہ این اے75 ڈسکہ پورے حلقے میں الیکشن ہوں گے.عدالت نے الیکشن کمشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی ،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 10 اپریل کودوبارہ ڈسکہ میں الیکشن کروانے کا حکم دے دیا

Leave a reply