اگر گیس پریشر کم ہے تو اس کی قصور وار بھی سابق حکومتیں ہیں، وزیرا توانائی نے وجہ بتادی
اگر گیس پریشر کم ہے تو اس کی قصور وار بھی سابق حکومتیں ہیں، وزیرا توانائی نے وجہ بتادی
باغی ٹی وی رپورٹ :وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے گیس بحران کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیس پریشر کم ہے تو اس کی قصور وار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا حکومت کی کارکردگی کا سوال پوچھنے والے ذرا دیکھیں اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر بیٹھنے والے شاید چھٹی پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی بات کی تھی، جسے پورا کر دیا گیا ہے۔ عمر ایوب کے جواب کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرہ بازی کی تو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ٹھیک کہتے ہیں، ہم جواب دینگے تو ان کو تکلیف ہوگی اور ہم یہ تکلیف دیتے رہیں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ ہم ڈیڑھ سال کے دوران 50 فیصد مزید گیس سسٹم میں لائے ہیں۔ سی این جی سٹیشنز کو اگلے ماہ تک مکمل بحال کر دیں گے۔ ملکی وسائل پر تمام صوبوں کے شہریوں کا برابر کا حق ہے۔ سندھ حکومت کا گیس کے حوالے سے موقف غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے رائٹ آف ویج نہ دے کر اپنے عوام کے ساتھ ظلم کیا۔ اب یہ اس کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔
واضحرہے کہ موجودہ حکومت نے جب سے چارج سمبھالا ہے تب سے خراب معیشت کا ذمہ دار سابق حکومتوں کو ٹھہراتی آئی ہے .موجودہ حکومت کے کچھ بہتری کے اقدام بھی بہتری کی واضح نشان لانے میں ناکام رہے ہیں، حکومت کے مشیر اور وزیر اس بات پر پر امید ہیں کہ یہ مسائل جلد ہو جائیں گے .