شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغرجوئیہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے. ضلع بھر کے مجسٹریٹوں نے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف یکم جولائی سے سولہ جولائی تک 1027 ذخیرہ اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1442400 روپے جرمانہ اور متعلقہ تھانوں میں18 ایف آئی آر کا اندراج کر وا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں اور قصبوں میں روزانہ کی بنیاد پر انسپیکشن کا سلسلہ جاری رکھیں ۔چینی ،آٹا و دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے مجسٹریٹس ملاوٹ مافیا ،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی کاروائی کواپ لوڈ کریں اور شہریوں کی مشکلات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved