عالمی حالات میں تغیروتبدل ، سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
نیویارک:عالمی حالات میں تغیروتبدل ، سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ کے خطاب کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمتیں کم ہونے لگیں۔اس کمی کے بعد عالمی بازار میں کروڈ آئل 2.42 ڈالر سستا ہوکر 60.28 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔
سعودی عرب بدل رہا ہے، تاریخ میں پہلی بار خواتین سائیکلنگ ریس کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی قوم سے خطاب کے بعد سونے اور خام تیل کی قیمتیں گر گئیں، عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کمی سے 1560 ڈالر فی اونس کا ہو گیا جب کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت میں 3.86 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کی شدت ، مسلمانوں کی نمازاستسقا اداکرنے سے کم ہوگئی
ادھر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے، ایس اینڈپی 500 انڈیکس 16.50پوائنٹس اضافے سے 3253 کی سطح پر جب کہ امریکی ڈاو جانز 30 انڈیکس 145 پوائنٹس اضافے سے 28726 پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ ایران امریکا کشیدگی کے باعث عالمی بلین مارکیٹ میں سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔